• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ نےنئے انتخابات کی حمایت کردی ، احسن اقبال، نہیں کی، ایم کیو ایم

کر اچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نےکہا ہے کہ جمعرات کو مسلم لیگ کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم نےاحسن اقبال کی نئے انتخابات کی تجویز کی حمایت نہیں کی تھی،قبل ازیں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے تاثر دیا گیا تھا کہ متحدہ نے نئے انتخابات کی حمایت کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے میڈیا میں دیئے جانے والے اس تاثر کو رد کرتے ہوئےترجمان نے کہا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے واضح کیا کہ وہ ملک میں آئین کی حکمرانی، انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کی حامی ہے۔تاہم احسن اقبال کی جانب سے ان کی نئے انتخابات کی تجویز کی ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا تاثر دینا حقیقت کے برخلاف اور نامناسب فعل ہے۔
تازہ ترین