• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہال پشاور میں چترال میوزیکل نائٹ کا اہتمام

پشاور(نیوزڈیسک)محکمہ ثقافت خیبر پختون خوا کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں چترال میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں چترال کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ چترال کے معروف گلوکاروں نے اس موقع پر سریلی سر بکھیرے جس پر چترال کے نوجوانوں نے خوب رقص کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ میوزیکل نائٹ میں چترال کے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں پشاور میں اباد چترال کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ نشترہال چترال کے رہائشیوں سے کچا کچ بھرا تھا ۔ چترال کے رہائشیوں نے اس موقع پر چترالی میوزیکل نائٹ کے انعقاد پر محکمہ ثقافت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے مقامی زبانوں کی ترویج اور ثقافت کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بڑی تعداد میں چترالی رہائش پذیر ہے چترال کی میوزیک اور ثقافت ایک منفرد مقام رکھتا ہے پوری دنیا میں چترال کی ثقافت اور میوزیک پسند کیا جاتا ہے محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کی جانب سے چترال کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات قابل تحسین ہے۔ محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے میں بولی جانے والی تمام زبانوں کو ترویج دی جائیگی۔ چترال کے علاوہ صوبے میں بولی جانے والی سرائیکی، ہندکو اور دیگر میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائیگا جسکا مقصد صوبے میں اباد تمام رہائشیوں کو یکساں طور پر تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
تازہ ترین