• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی حالت سدھارنے کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا ، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی حالت سدھارنے میں تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اداروں میں ربط ہوگا تو شہر کے معاملات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کے سیوریج سسٹم پر پچھلے تیس سال سے توجہ نہیں دی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے شہر کی بہتری کے لئے مختلف منصوبوں پر بات کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان میں پارکوں اور واسا میں بہتری کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واسا کے ادارے پر اس شہر کا دار و مدار ہے جبکہ  اس شہر کا چیلنجنگ مسئلہ سیوریج کا نظام ہےجب تک یہ ادارہ اپنا کام نہیں کرے گا، شہر کی صورت نہیں بدل سکتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  30 سال سے وہی سیوریج کے پائپ ہیں، آبادی بڑھ گئی ہے جبکہ اس وقت سیوریج کا پانی نہروں میں منتقل کیا جارہا ہے اور نہروں کے ذریعے جن گاؤں میں وہ پانی جارہا ہے وہاں کے لوگ پریشان ہیں۔

تازہ ترین