• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: تمام کھیلوں میں شائقین کے داخلے پر پابندی

سعودی عرب میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائدکر دی گئی۔

سعودی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کے داخلے پر پابندی کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔

وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ فروخت ٹکٹس کی قیمت واپس کرنےکے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے شکار ممالک سے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کمپنی یقینی بنائے کہ مسافروں کے پاس جہاز میں سوار ہونے سے پہلے سرٹیفیکٹ موجود ہو۔

تازہ ترین