• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: ایران سے آنے والے 350 زائرین کی میڈیکل اسکریننگ مکمل

خیرپور(بیورورپورٹ) ایران سے آنے والے 350زائرین کی میڈیکل اسکریننگ و ٹریسنگ مکمل کر لی گئی ۔203مشتبہ زائرین کو تربیت یافتہ طبی عملے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 146مشتبہ افراد کو 14رو ز تک طبی نگرانی میں رکھنے کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ۔یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے بتائی ا نہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو اور دیگر حکام کی ہدایات پر ایران سے آنے والے زائرین کی طبی اسکریننگ و ٹریسنگ کی جا رہی ہے حال ہی میں ایران سے 350 مشتبہ زائرین خیرپور آئے تھے ان کی اسکریننگ و ٹیسٹنگ کے لیے ان کو سول اسپتال کے تربیت یافتہ عملے کے حوالے کر کے ان کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سے 146افراد کو کلیئر قرار دیا گیا جبکہ 203 افراد کی اسکریننگ و ٹریسنگ کی جا رہی ہے انہوں نےبتایا کہ خیرپور میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا تاہم احتیاط کے طور پر ایران سے آنے والے افراد کے طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں دریں اثناء سینٹرل جیل خیرپور کے قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ماسک تقسیم کیے قیدیوں میں ماسک تقسیم کرنے کے دوران ان کو ہدایات دی گئی کہ وہ جیل سے مقدمات کی شنوائیوں پر جانے کے دوران ماسک پہن کر عدالتوں میں جائیں جبکہ ملاقاتیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی ماسک استعمال کریں ۔

تازہ ترین