• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس 94 ممالک میں پھیل گیا، ایران میں ایک اور رکن پارلیمنٹ ہلاک

کورونا وائرس 94 ممالک میں پھیل گیا


بیجنگ، پیرس(اے ایف پی،خبر ایجنسیاں) کورونا وائرس 94ممالک میں پھیل گیا،ایران میں ایک اور رکن پارلیمنٹ ہلاک،چین میں اسپتال منہدم ، 70مریض ملبے تلے دب گئے، کولمبیا ، کوسٹا ریکا، مالدیپ اور مالٹا میںپہلا کیس سامنے آگیا،متاثرین کی تعداد ایک لاکھ2ہزار سے تجاوز، 3515سے زائد اموات،ہنگری نے قومی دن کی تقریبات منسوخ کردیں۔تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس 94ممالک میں پھیل گیا، متاثرین کی تعداد ایک لاکھ2ہزار سے تجاوز، 3515سے زائد اموات،چین کے گانگ ژو میں کورونا کے مریضوں کا اسپتال منہدم ہوگیا جس کے باعث 70مریض ملبے تلے دب گئے،ہفتے کو ایران میں ایک اور رکن پارلیمنٹ سمیت 21ہلاک جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 145 ہوگئیں، روس نے ایران شہریوں کیلئےاپنی سرحدیں بند کردی ہیں،امریکا اسرائیل لابی گروپ نے کہاہےکہ سالانہ واشنگٹن کانفرنس کے 2شرکاء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالے ممالک میں چین میں 80ہزار651کیسز اور 3ہزار70اموات، جنوبی کوریا میں 6ہزار767کیسزاور 44اموات، ایران میں 5823کیسز اور 145اموات،اٹلی میں 6000کیسزاور 200اموات، جرمنی میں 684کیسز ا ور فرانس میں 613کیسز اور 9اموات دیکھی گئی ہیں۔

تازہ ترین