• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیازی سلوک کی وجہ سے عورت مارچ ہوتا ہے،جواد احمد

چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ امتیازی سلوک کی وجہ سے عورت مارچ ہوتا ہے۔

پاکستانی پاپ سنگر جواد احمد نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں عورت کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے جس کے نتیجے میں عورت مارچ ہوتا ہے، خواتین سے بدتمیزی کے بجائے بڑے مافیاز کیخلاف کھڑے ہونے کی ہمت کریں۔

جواد احمد نے کہا کہ ہر انسان کے اپنے حالات ہوتے ہیں ہر انسان اپنی زندگی کے حساب سے سوچتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عورت مارچ میں ایسے سلوگنز نہیں ہونے چاہیے جس سے کسی کی دل آزاری ہو، عورت مارچ متنازع سلوگنز کے بغیر ضرور ہونا چاہیے۔

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی جیو پاکستان میں شرکت کی ، اس دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کی تعلیم اور صحت کے لیے انتظامات کر رہی ہے ، ہماری خواتین کانفرنس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا ایک اپنا کلچر اور آئین ہے جس کے مطابق چلتا ہے۔

انہوں نے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جاگیرداروں کے ماتحت کاروکاری کے واقعات ہوتے ہیں، میں حیران ہوں کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کے لیے بول رہی ہے لیکن سندھ میں کیا ہورہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تہذیب کو مسخ نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین