پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین ہمیشہ ہر جدوجہد اور ہر ظلم وجبر کے خلاف صف اول پر موجود رہی ہیں۔
اتوار کو عالمی یوم خواتین اور پاکستان میں ہونے والے عورت مارچ کے موقع پر چیئرمین پی پی پی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج بھی خواتین صرف اپنے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مارچ کررہی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میری پرورش ایک طاقتور اور بہت بااختیار خاتون نے کی، اور وہی خاتون میرے لیے مشعل راہ بھی ہیں۔