• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ خواتین: کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی ریلی

عالمی یومِ خواتین: کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی ریلی


عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے  مطالبہ کیا کہ آئین اور قانون کے مطابق خواتین کو ان کے حقوق دیے جائیں۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر بلدیہ لان کوئٹہ سے نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی کے مرد اور خواتین نمائندے شریک تھے۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد تعلیم اور مناسب صحت کی سہولیات سے محروم ہے۔

شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی خواتین کو آزادی سے تعلیم سمیت دیگر بنیادی حقوق دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سمیت تمام تر زیادتیوں کی روک تھام کی جائے۔

تازہ ترین