• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضویہ سوسائٹی: عمارتوں کا ملبہ کلیئر، ملبے تلے 27 افراد جاں بحق ہوئے

رضویہ سوسائٹی: عمارتوں کا ملبہ کلیئر، ملبے تلے 27 افراد جاں بحق ہوئے


کراچی وسطی کے علاقے گلبہار رضویہ سوسائٹی کے قریب گرنے والی عمارتوں کے ملبے کو کلیئر کردیا گیا ہے، جبکہ اس واقعے میں 27 افراد جاں بحق ہونے۔

یاد رہے کہ رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود ناظم آباد پہلی چورنگی کے قریب واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت جمعرات کی دوپہر زمین بوس ہوگئی تھی، عمارت نے گرتے ہوئے اطراف کی دو عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا اور وہ بھی منہدم ہوگئیں تھیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق آج ملبے سے نکلنے والی خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت 28 سالہ خیر النساء ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق اس سانحے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین