اسلام آباد (اے پی پی) وزارت نجکاری کی جانب سے ملک بھر میں اربوں روپے مالیت کی 27قیمتی سرکاری املاک کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ان میں تعمیر نو وبحالی اتھارٹی (ایرا) کی 17املاک، وزارت آبی وسائل کی کی تین املاک، سول ایوی ایشن ڈویژن کی 3،ٹیکسٹائل ڈویژن کی2 ، وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کی ایک ایک پراپرٹی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایرا کی ملک کے مہنگے علاقوں میں11اپارٹمنٹس کی ریزرو پرائس 22کروڑ 55لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔وزارت آبی وسائل کی تین املاک میں واپڈا لفٹ اوور بلڈنگ لاہور کی ریزرو پرائس 9کروڑ روپے۔ سیدو شریف میں واپڈا ریسٹ ہاؤس کی ریزرو پرائس 16کروڑ 32لاکھ روپے، مانسہرہ میں واپڈا ریسٹ ہاؤس کی ریزرو پرائس 2کروڑ17لاکھ روپے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رحیم یار خان میں 49کنال،وہاڑی میں 34 کنال،نواب شاہ میں 40کنال اراضی کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں شاہراہ قائداعظم پر ری پبلک موٹرز کی عمارت اور 41کنال 12مرلہ اراضی کی ریزرو پرائس 5ارب 2کروڑ 67لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت تجارت کی ملتان میں 120کنال اراضی کی ریزرو پرائس 26کروڑ 25لاکھ روپے ۔ایف بی آر کی فیصل آباد میں 15کنال اراضی کی ریزرو پرائس 64کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ٹیکسٹائل ڈویژن کی گوجرانوالہ میں 8کنال اراضی کی قیمت 2کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ایرا کی نیلامی کیلئے پیش کی جانیوالی اراضی میں سینٹورس مال میں ایک اپارٹمنٹ،شمع اپارٹمنٹ میں 9اور پی ایچ اے جی سیون 2میں ایک اپارٹمنٹ شامل ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد کنٹری کلب میں دو پینٹ ہاؤس، گلبرگ روڈ لاہور میں 3دکانیں شامل ہیں۔