لودھراں (نمائندہ جنگ) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قومیں انصاف کا بول بالا ہونے سے باوقار ہوتی ہیں،طاقتور غریب کو کمزور سمجھیں تو بربادی معاشرے کا مقدر بن جاتی ہے انہوں نے یہ بات تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کنونشن سے ویڈیو لنک خطاب میں کہی، تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ انصاف کے بول بالا سے قومیں مستحکم اور خوشحال ہوتی ہیں، جس ملک میں ریاستی ادارے اور طاقت ور شخصیات غریب کو کمزور سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں وہاں تباہی اور بربادی اس معاشرے کا مقدر بن جاتی ہے۔ استحکام پاکستان کنونشن میں بڑی تعداد میں تنظیمی عہدیداران کی حلف برداری ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ استحکام پاکستان کے لیے مصطفوی انقلاب کا چشمہ جنوبی پنجاب سے پھوٹے گا۔