• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، 3 افراد کورونا کے شبہہ میں اسپتال منتقل

ملتان، 3 افراد کورونا کے شبہہ میں اسپتال منتقل


ملتان ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والی پرواز میں خاتون سمیت 3 مسافروں کو کورونا وائرس کے شبہہ میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق تینوں مسافر سعودی ایئرلائن کے ذریعے ملتان پہنچے تھے، ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔

اس موقع پر تینوں مسافروں کو نشتر اسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں ان کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابو مسافروں کا تعلق جھنگ اور ساہیوال سے بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین