• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس 15 سے 20 دن میں ختم ہو جاتا ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عابد اظہر نے کہا کہ تا حال پاکستان میں صرف7 افراد میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سیمنیارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسرڈاکٹر صائمہ سلیم نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وائرس کے پھیلنے کو روکا جا سکتا ہے۔ اب تک کورونا وائرس کا علاج یا حفاظتی ٹیکہ دستیاب نہیں ہے مگر یہ جسم میں خود بخود زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 دن میں ختم ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین