• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا سے 4 ہزار اموات ہوگئیں


کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4005 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے ایک 112 ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک میں اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس میں ایک روز میں 97 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد تعداد 463 ہوگئی جبکہ فرانس میں 30، اسپین میں 28 اور برطانیہ میں 5 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں 9172 مریض کورونا وائرس سے متاثر ہیں، جس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، 6 کروڑ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ملک میں کوئی عوامی اجتماع نہیں ہوسکے گا۔ 

سینما، تھیٹر اور جم بند کردیے گئے ہیں، جبکہ شادی اور تدفین میں بھی لوگوں کی شرکت نہیں ہوسکے گی نیزتعلیمی ادارے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔

ادھر امریکا میں بھی بیماری پر کنٹرول نہ کیا جاسکا اور ہلاک افراد کی تعداد 22 تک جاپہنچی ہے جبکہ جنوبی کوریا، جاپان، ایران اور عراق میں بھی مزید اموات ہوئیں۔

دوسری جانب چین میں صورتحال پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے، پیر کو چین میں کورونا کے صرف 44 نئے مریض سامنے آئے جبکہ وائرس سے 23 افراد چل بسے۔

تازہ ترین