• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور پنڈی اسٹیڈیمزمیں لاکھوں تماشائیوں نے میچز دیکھے

لاہور (عبدالماجد بھٹی/ نمائندہ خصوصی) پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پاکستانی سپر لیگ میں پاکستانی تماشائیوں نے لاکھوں کی تعداد میں گرائونڈز آکر ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔پی سی بی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقینِ کرکٹ کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد اور کراچی میں ابتدائی چار میچوں میں 90فیصد تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ 17ہزار کی گنجائش کے پنڈی اسٹیڈیم میں آٹھ میچز میں ایک لاکھ سے زائد تماشائی آئے۔ ملتان نے تین میچوں میں 80ہزار تماشائیوں کی میزبانی کی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف اصل ہیروز ہیں، ان کی انتھک محنت کے سبب بارش کے باوجود بھی لیگ کے میچز کا انعقاد ممکن بنایا جاسکا۔ بورڈ نے تماشائیوں ، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین