• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث ہولی ووڈ کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ

لاس اینجلس (ایجنسیاں) دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی وڈ انڈسٹری کو اربوں ڈالرز کے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اگرکورونا وائرس وائرس زیادہ عرصے تک برقرار رہا تواس سے ہولی وڈ کو صرف ایشیا میں ہی 2 ارب ڈالر یا اس سے زائد نقصان ہو سکتا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وائرس پھیلنے اور واشنگٹن میں کئی ہلاکتوں کے خدشے نے امریکا کے تھیٹروں کے لیے بھی صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسا پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا کہ جہاں بے شمار فلمیں ایک ساتھ متاثر ہونے والی ہوں۔ ان کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے پوری انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 2020 کے آغاز میں جیمز بانڈز کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز کو چین میں روک دیا گیا تھا جب کہ فلم ملان کو اگلے مہینے شمالی امریکا میں ریلیز کیا جانا تھا اس کی ریلیز کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹام کروز کی فلم مشن امپوسیبل کی اٹلی میں عکس بندی کو بھی وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین