قومی خاتون کھلاڑی ماہور شہزاد کو بیڈ منٹن ایشیا نے ایشیا اولمپک پراجیکٹ میں شامل کیا ہے، انہیں مسلسل تیسرے برس پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے، وہ ایک بار پھر پراجیکٹ میں شامل ایشیا کی بیس کھلاڑیوں میں شامل واحد پاکستان کی خاتون کھلاڑی ہیں۔
اس پراجیکٹ کے تحت انہیں تین انٹر نیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کا موقع ملے گا اورٹریننگ پروگرامز بھی ملیں گے۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ پی ایچ ایف فائیو اے سائیڈ انٹر کراچی ہاکی لیگ 18 مارچ سے اولمپین حنیف خان، ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جائے گی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے تحت کھیلی جانے والی لیگ میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پانچ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاسکے گی۔
ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ،فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائیگا.کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان کو ٹورانامنٹ ڈائریکٹر جبکہ ڈاکٹر ایس اے ماجد کو آرگنائزنگ سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پاکستان منارٹی ڈیویلپمینٹ فورم کے صدر بشپ صادق ڈینیل نے کہا ہے کہ منارٹی کمیونٹی کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ،چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک محمد فیاض اعوان کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ڈی ایم سی ساؤتھ منارٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پی ایم ڈی سی کے سینیئر نائب صدر ہومی گھڑیالی، سیکریٹری دامیانتی گوسائی،رمیش مانا،ہیمن موٹوانی اور بلدیہ جنوبی کے اقلیتی کونسلرراجیش بابولال بھی موجود تھے۔
جاپان کے کراچی میں متعین قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا نے کہا ہے کہ جاپان ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمزکی میزبانی اور دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور جاپانی قوم اس یادگار اور تاریخی موقع کے منتظر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں ٹوکیو اولمپک کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیونتھ ڈین کے سابق ورلڈ چیمپئین کاتسوتوشی شین نے کہا کہ پاکستان میں مارشل آرٹ کابے پناہ ٹیلنٹ موجودہے،پی او اے کے میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم نے کہاکہ ٹوکیواولمپک گیمزکیلئے ابتک پاکستان کے پانچ ایتھلیٹس کوالیفائی کرچکے ہیں، اس موقع پر جاپانی قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا نے ٹوکیو اولمپک کے حوالے سے اولمپک لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیارکیک بھی کاٹا گیا۔
نوری ایکوا کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار کو ابوریحان گروانڈ ایف سی ایریا لیاقت آباد پر میزبان نوری ایگلز ٹیم نے نوری لائنز ٹیم کو شکست دی۔
فائنل کی تقریب میں مہمان گرامی معروف قوال امجدصابری کے بھائی طلحہ صابری اور معروف نعت خواں جنید جمشید کے صاحبزادوں تیمور۔
بابر اور سیف اللہ نے دونوں ٹیموں اور دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں یوسی 36 کے چیئرمین ساجد مشرف ۔ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی احمد سعید صدیقی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ( نصر اقبال)