• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبہ کرتے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن کروائے جائیں: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نون لیگ پرامن جدوجہد اور احتجاج کے ذریعے سیاسی جدوجہد کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مڈٹرم الیکشن کروائے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں پنجاب حکومت کی باتیں لغو اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت کی باتیں سیاسی انتقام اور اخلاقی گراوٹ کی آئینہ دار ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف کو واپس لانے کا وقت آگیا ہے، شہزاد اکبر کہتے ہیں برطانوی حکومت کو نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نوازشریف کا معاملہ مہنگائی اور بیروزگاری سے توجہ ہٹانے کے لیے لاتے ہیں، پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کسی قومی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان پر حملہ اس لیے ہوا ہے کہ وہ نوازشریف کے ذاتی معالج ہیں۔

موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آٹا اور چینی چور عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، یہ ایسی ہی انکوائریاں کراتے جارہے ہیں ان کو سب پتہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ دو سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالنے والے ان کی اے ٹی ایمز ہیں، ابھی ان کی اے ٹی ایمز بھر گئی ہیں جس سے کچن کا خرچہ چلے گا۔

تازہ ترین