• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی:اختر مینگل کی حکومت پر کڑی تنقید

قومی اسمبلی:اختر مینگل کی حکومت پر کڑی تنقید


حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل بیچ کر ملکی قرضہ اتارا جائے گا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کا بیان صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے برابر نہیں؟

بی این پی مینگل کے سربراہ نے وزیراعظم کے بیان پر وزیر پارلیمانی امور سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عمران خان کا بیان 18 ویں ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اختر مینگل نے اس موقع پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ آپ نے بلوچستان کو دیا کیا ہے؟ جو ہمارے وسائل بیچ رہے ہیں۔

تازہ ترین