لندن (اے پی پی) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایران کو اس کے اقدامات اور اس کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ ایک غیر ملکی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران، شام ، عراق اور آبنائے ہرمز میں اپنے اقدامات کی وجہ سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے۔ ایرانی حکومت کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کی کوششوں سے باز رہنا چاہئے۔ انہوں نےکہا کہ انہوں نےسعودی قیادت سے ویژن 2030 اور دونوں فریقین کے مابین تجارتی مواقع پر تبادلہ خیالات کیا ہے۔