کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیاجن میں امیر نواز، حیدر خان اور سعید محمد شامل ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کوہاٹ انتظامیہ اورکوہاٹ پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے کوہاٹ سے فرار ہو کر کراچی آکر روپوش تھے، ملزمان کے خلاف کارروائی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوہاٹ کی درخواست پر کی گئی،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ڈکیتی، قتل، اقدام قتل کے ساتھ ساتھ جرائم کی 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے 13 فروری کو کوہاٹ میں نجی بینک کے باہر دوران ڈکیتی مزاحمت پر قطر پولیس کے ملازم فیصل ہارون رشید کو قتل کیا جو کہ چھٹی گزارنے گھر آیا ہوا تھا، ملزمان کے مفرور ساتھی حاجی محمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے کوہاٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔