• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل انسٹیٹیوٹ ایکٹ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری ہے، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کی طرف سے متنازع میڈیکل ٹییچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے کے عمل کی مذمت کی ہے ۔ پی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق پی ایم اے پنجاب اور دیگر فریقین اِس ایکٹ کے خلاف ہیں کیونکہ یہ نہ تو مریضوں کے مفاد میں ہے اور نہ ہی صحت کے شعبہ میں کام کرنے والوں کے مفاد میں ہے ۔ایم ٹی آئی ایکٹ کے مطابق سرکاری ہسپتال ایک طاقتور بورڈ آف گورنر ز کے ماتحت چلائے جائیں گے۔یہ بورڈ نجی شعبے سے لیے گئے افراد پر مشتمل ہو گا ۔ہسپتالوں کے ملازمین سرکاری ملازم کا درجہ نہیں رکھیں گے۔غیر پیشہ ور افراد بھی بورڈ کے ممبر بن سکتے ہیں۔ یہ عمل سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے مترادف ہے۔اگر صحت کی ان سہولیات کی نجکاری کر دی گئی تو اس ملک کا غریب مریض کہاں سے اپنا علاج کروائے گا۔

تازہ ترین