• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے پر روسی سفارتخانے کا اظہار افسوس

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں روسی سفارتخانے نے کراچی میں گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

ترجمان روسی سفارتخانے نے کہا کراچی میں گل پلازا ٹریڈنگ سینٹر میں المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا 17 جنوری کو سرگودھا اور گوادر میں مہلک ٹریفک حادثات پر اظہارافسوس کرتے ہیں، ان تمام افسوسناک واقعات میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ 

ترجمان روسی سفارتخانہ نے کہا روسی سفارتخانہ پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

ترجمان روسی سفارتخانہ نے کہا ہم تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید