• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 20زخمی

فوٹو: افغان میڈیا
فوٹو: افغان میڈیا 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے، جس میں، 7 افراد ہلاک، 20 زخمی ہوگئے۔

دھماکا "شہرنو" کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب ہوا جہاں غیر ملکی سفارت خانے، شاپنگ کمپلیکس اور بڑے دفاتر کی عمارتیں ہیں، دھماکے کے زخمیوں میں 4 خواتین اور بچہ شامل ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں ایک چینی مسلم شہری اور 6 افغان شہری جاں بحق ہوئے، دھماکا شہر نو کے علاقے میں چینی ریسٹونٹ کے کچن کے نزدیک ہوا۔

ریسٹورنٹ چینی مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے،  دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید