• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں پولیو کے نئے کیس رپورٹ

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا



بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پولیو کے نئے کیس سامنے آگئے، ژوب سے تعلق رکھنے والے 2 سال کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 3 سال کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت حکام کے مطابق ژوب میں 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مذکورہ بچے کے پولیو سے متعلق نمونے 26 اور 27 فروری کو لئے گئے تھے ۔

رواں برس بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے ۔

حکام نے بتایا کہ بچے کے گھر والے اس سے قبل 4 بار پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پشاور کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 3 سال کی بچی کا سامنے آیا ہے ۔

رواں سال کے پی میں پولیو کیسزکی تعداد 13 ہوگئی ہے، محکمہ صحت پشاور کا کہنا ہے کہ صوبے کے 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے جس میں 34 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

تازہ ترین