• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، یورپ سے امریکا آنیوالی پروازوں پر30 روز کی پابندی

کوروناوباکےسبب یورپ سے امریکا آنیوالےغیرملکیوں پر30 روز کے لیے پابندی


کورونا وبا کےسبب یورپ سے امریکا آنے والی پروازوں پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کوروناوائرس کی وبا پھیلنے کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا آنے والے غیر ملکیوں پرتیس روز کے لیے پابندی لگادی ہے جس کا اطلاق جمعہ سے ہوگا۔ امریکا اور برطانیہ کے درمیان پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے:بھارت نے غیر ملکی سیاحوں کے ویزے معطل کردیے

یہ بھی پڑھیے:عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وباء قرار دیدیا

صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے لوگوں کی بیماری کا بیج یورپ سفر کرنے والوں نے بویا، یورپی یونین نے کورونا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے تھے۔

ادھر امریکا میں بعض افراد اور کاروباری ٹیکس ادائیگیاں 3 ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو چیلنج قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اس وائرس سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے وفاقی حکومت کے تمام اختیارات استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کوئی ڈیموکریٹس کو بتائے کہ کورونا وائرس کو یہ پرواہ نہیں کہ آپ کونسی سیاسی جماعت میں ہیں، ہمیں تمام امریکیوں کو بچانا ہے۔

تازہ ترین