• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، کراچی پریس کلب کی شدید مذمت

کراچی پریس کلب میڈیا ہاؤس کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے۔

کراچی پریس کلب نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کلب یہ سمجھتا ہے کہ انہیں ایک ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جسکی ابھی نا تحقیقات ہوئی ہے اور نہ ہی باقاعدہ اسکے کوئی ثبوت ملے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمن جیسے شخص کی گرفتاری کسی ذاتی بغض یا کسی مقاصد کے حصول کی کوشش ہوسکتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پریس کلب اور کراچی کی صحافی برادری میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو آزادیٔ صحافت کو محدودکرنے، پابند کرنے اور مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش تصور کرتی ہے اگر میر شکیل الرحمن کے خلاف کوئی مقدمہ ہے تو انہیں ملکی قوانین کے مطابق کھلی عدالتوں میں چلایا جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب میڈیا انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے۔اس سے نہ صرف میڈیا کو مزید مشکلات کاسامنا ہوسکتا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری بھی متا ثر ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین