• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری صحافت پر حملہ ہے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری صحافت پر حملہ ہے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیکریٹری جنرل نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کو صحافت پر حملہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کہا تھا کہ میر شکیل الرحمٰں کو گرفتار کروائیں گے۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ وہ میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کروائیں گے۔

ناصر زیدی نے کہا کہ میرشکیل الرحمان کی گرفتاری صحافت پرحملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین