پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز ہو ہی گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احد اور سجل کی مایوں کی تقریب کی تصویر زیر گردش ہے جس میں سجل نے نارنجی لباس جبکہ احد نے سفید کُرتا زیب تن کر رکھا ہے۔
سجل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جوڑی کی ڈھولکی کی تصویریں شیئر کی گئیں تھیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی کو شادی سے پہلے ایک تفصیلی نوٹ لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ سال عید الفطر کے موقع پر ڈرامہ انڈسٹری کی بے حد پسند کی جانے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے جارہے ہیں۔
اس خبر کے بعد سے جوڑی کے مداحوں کو شادی کا بےصبری سے انتظار تھا۔