• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا احد اور سجل کی شادی کا آغاز ہوگیا؟

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی احد اور سجل کی ڈھولکی کا ایک کیک زیر گردش ہے جس سے ان کے مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سجل اور احد کی شادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے۔

احد اور سجل کی ڈھولکی کے کیک کی تصویریں سجل کے بھائی محمد علی اور احد کی والدہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئیں ہیں۔

گزشتہ سال جون کے مہینے میں منگنی کا باضابطہ اعلان کرنے والے احد اور سجل کے مداح ان  کی جانب سے شادی کی تقریبات  کے باضابطہ اعلان کے بھی منتظر ہیں۔

View this post on Instagram

@afsheenmehboob @alysyed

A post shared by Sadia Ghaffar (@sadiaghaffar) on


دوسری جانب سجل کی قریبی دوست سعدیہ غفار نے بھی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

سعدیہ نے اپنی تصویر میں اس بات کی وضاحت تو نہیں دی کہ آیا وہ سجل کی ڈھولکی کی تقریب میں شریک ہیں تاہم انہوں نے تصویر لینے والے میں سجل اور ان کی بہن صبور کے بھائی کا نام تحریر کیا۔

مداحوں کو اس تقریب کے دولہا اور دلہن کی تصویروں کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصویریں شیئر کی گئیں تھی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ شادی کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

تازہ ترین