• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا

آج پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کراچی میں پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔

سپرلیگ میں سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں،آج اہم میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گے۔

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام7 بجے شروع ہوگا۔

اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پشاور زلمی کیلئے میچ جیتنا لازمی ہے جبکہ شکست کی صورت میں پشاور زلمی کیلئے ٹاپ فور میں جگہ بنانا مشکل بہت ہوجائے گا۔

ملتان سلطانز پہلے ہی پلےآف میں اپنی جگہ بناچکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین