• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کرونا اور معاشی بدحالی سے پریشان، ہماری حکومت میڈیا اور اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف

لندن (جنگ نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے، وائرس کیلئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی، عالمی سطح پربڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرونا اورعالمی معاشی مضمرات میں وہی غلطی کی گئی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی،12دن میں60کروڑڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، عالمی سطح پر9ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے پاکستان پر اثرات سے متعلق سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے، حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کرونا صورتحال میں مزید مشکل بڑھائے گی۔شہبازشریف نے کہاسٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد پہلے ہی گرچکی ہے، آنکھیں نہ کھولیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دنیا کرونا اور معیشت کی بدحالی جبکہ ہماری حکومت میڈیا اوراپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔

تازہ ترین