پاکستان میں آئی ایم ایف مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری کے لیے دوسرا مشن بھیجا ہے۔
آئی ایم ایف حکام وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سے مذاکرات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا و دیگر حکام سے بھی مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف کا یہ وفد بینکنگ سیکٹر اور کنسٹرکشن کے شعبے میں مسابقت کا بھی جائزہ لے گا۔