نواب شاہ ( بیورورپورٹ) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تمام جماعتوں کے قائدین نے اپنے اپنے سیاسی نظریات کے باوجود متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور دنیا کے تمام مذاہب کے ماننے والوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کو تسلیم کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مسجد روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں بڑی تعداد میں علماء اور لوگوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کی جدوجہد سے اسمبلی کے ذریعہ متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے کے مقابلے کے لئے پوری امت مسلمہ کو یکجا ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کی کمی اور غربت کا شکار گھرانے دین کے د شمنوں کا ہدف ہیں انہوں کہا کہ نواز شریف کے دور میں بھی انتخابی فارممیں حلف نامے میں تبدیلی کی گئی جو کہ ختم کرائی گئی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ عالمی مجلس ختم نبوت اور جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد کے زریعہ ناموس رسالت قانون کا دفاع کیا جارہا ہے۔