اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےحکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے چین سے مشاورت کی تجویز دے دی۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات میں مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے کورونا خطرات میں عوام کی جان بچانے کیلئے ذمے دارانہ کردار ادا کیاہے۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہاکہ حکومت منحرف ارکان کو 10،10 کروڑ دینے کے بجائے کورونا وائرس کےلیے مناسب فنڈز مختص کیے کرے۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک میں کوروناوائرس سے بچاؤ، تحفظ، علاج کیلئے جامع پالیسی اپنائی جائے،مرکزی اورصوبائی سطح پر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہاکہ میں باربار خبردار کرکے حکومت کو اس کے فرض کا احساس دلارہا ہوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اقدامات پرتوجہ مرکوز کی جائے۔