کورونا وائر س سے بچاؤ کے لیے ایران نے اقدامات شرو ع کردیے ہیں، جس کے ساتھ ہی مشہد میں امام رضا کا مزار بند کردیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشہد میں موجود امام رضا کے مزار کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 113 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ایک ہزار دو سو نئے کیسز سامنے آنے پر ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 9 سو 38 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4 ہزار 5 سو 90 کورونا متاثرین صحتیاب ہوگئے ہیں۔
ایرانی حکومت نے عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انڈونیشیا کے صدر میں بھی کورونا وائرس کا شبہ پایا گیا ہے، جبکہ ملک میں کیسز کی تعداد 100 ہوگئی۔
اسپین میں لاک ڈاون کے بعد دارالحکومت میڈرڈ میں سڑکوں پر سناٹا چھا گیا ہے اور لوگوں کے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔