• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الف کا حصہ بننے کیلئے اللّہ کا شُکر گزار ہوں، حمزہ علی عباسی

جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامے ’الف‘ 


معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ کا حصہ بننے کے لیے اللّہ تعالیٰ کے شُکر گزار ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامے ’الف‘ کی آخری قسط 14 مارچ ہفتے کے روز نشر کی گئی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا، عمیرہ احمد کے لکھے جانے والے اِس ڈرامے کو لوگوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اِسی حوالے سے ’الف‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللّہ نے مجھے’الف‘ کا حصہ بننےکا موقع دیا۔‘

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’الف کا مقصد ہی یہ تھا کہ لوگ اپنی زندگیوں پر غور و فکر کریں اور اللّہ تعالیٰ کی قربت حاصل کریں۔‘

واضح رہے کہ 14 اقساط پر مشتمل ڈراما سیریل ’الف‘ میں اداکارہ سجل احد میر اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اِن کے علاوہ اداکار احسن خان اور اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ’الف‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین