پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔
دی نیوز، جیو، جنگ اور دیگر میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والے کارکن، صحافیوں نے صدر روڈ سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ، سینئر صحافی شمیم شاہد، ارشد عزیز ملک و دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جیو کو پچھلے نمبروں پر دھکیلنے کی مذمت کی۔
اے این پی کے میاں افتخار حسین نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
مظاہرے کے دوران مقررین نے عوام تک سچ پہنچانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان جیو اور میڈیا کی وجہ سے وزیراعظم بنے اب وہ اسی میڈیا گروپ سے انتقام لے رہے ہیں۔