بھارت میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں روایت کے برعکس دلہن اپنی بارات ڈھول باجے کے ساتھ لیکر خود دولہا کے گھر پہنچ گئی۔
راجھستان میں ایک دلہن نے ایک دلچسپ روایت کا آغاز کیا جس میں روایت کے برعکس دلہن اپنی بارات ڈھول باجے کے ساتھ لیکر خود دولہا کے گھر پہنچ گئی۔
یہ بارات دلہا کے گھر جاکر رکتی ہے جہاں اس انوکھی بارات کا پُرتپاک استقبال کیا جاتا ہے، مہمانوں کی خاطر داری کی جاتی ہے اور مختصر سی تقریب کے بعد دلہا دلہن اپنے نئے گھر کو روانہ ہوجاتے ہیں۔
دلہن جیا شرما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مرد اور خواتین کے برابر کے حقوق ہیں اگر مرد بارات لاسکتا ہے تو یہی کام عورت کیوں نہیں کرسکتی، میں نے اپنے شوہر سے بارات لانے کی خواہش کا اظہار کیا جن کا انہوں نے احترام کیا۔