• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 85 ہزار قیدی عارضی طور پر رہا کردیے گئے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں سے آدھے سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے قیدی ہیں۔

ایرانی ترجمان نے ابھی واضح نہیں کیا کہ رہا ہونے والے قیدیوں میں سیاسی قیدی بھی شامل ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ رہائی پانےوالےقیدی واپس جیل کب جائیں گے

ترجمان کے مطابق جیلوں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئے احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے 853 اموات، 14ہزار  991 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹ اور متاثرین کو قرنطینہ میں رکھنے میں تیزی نظر نہیں آرہی، کورونا پر قابو پانے کے لئے ایک ہی پیغام ہے، ٹیسٹ، ٹیسٹ اور صرف ٹیسٹ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کے تسلسل کو توڑنے کے لیے ٹیسٹ اور قرنطینہ نہایت ضروری ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس سے اموات چین میں ہونے والی اموات سے بڑھ گئی ہیں۔

تازہ ترین