• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد علی نے آن لائن کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے آن لائن کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے 41 سیکنڈ کا ایک و یڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی موجودہ حالت کے پیش نظر انہوں نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں مداح گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تو کیا کنسرٹس نہیں ہوں گے؟انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کنسرٹس تو ہوں گے، اب آن لائن کنسرٹس ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئیے کمرشل شوز آن لائن کر کے ایک انقلاب لاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’Music Revolution‘ کا استعمال بھی کیا۔میوزک کے اس نئے طریقے کو متعارف کرنے والے سجاد علی نے اسپانسرز کو بھی اس انقلاب کا حصہ بننے کی دعوت دی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہیش ٹیگ ’SajjadAliOnline‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کی فرمائش کرنے کا بھی کہا۔سجاد علی کے پرستاروں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنی پسند کے گانے سنانے کی فرمائش کررہی ہے۔سجاد علی کی صاحبزادی زاؤ علی نے بھی والد کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین