• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور ریفرنس ، پرویز اشرف ودیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

نندی پور ریفرنس ، پرویز اشرف ودیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ہیں،ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بدھ کو سماعت کے دوران عدالت نے راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ دیا، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت راجہ پرویز اشرف نے نندی پور ریفرنس سے بری کرنیکی استدعا کی تھی،فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ملزمان ریلیف کے مستحق نہیں،نیب نے ملزمان کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بری کرنے کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین