اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے راؤ انوار کیخلاف 444ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کیس نمٹا دیا۔ بدھ کو دوران سماعت عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پہلے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ کیا کوئی درخواستگزار ماورائے عدالت قتل کا براہ راست متاثرہ ہے؟