• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے2 ہلاکتیں، شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کورونا وائرس سے ملک میں 2 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے اور عوامی شکایات کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے مہنگے ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صدر مسلم لیگ نون نے زور دیا کہ حکومت میڈیا کو چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے۔

تازہ ترین