پشاور میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جیو کو پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے خلاف وکلاء، تاجروں اور صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پشاور میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کے خلاف پشاور کے وکلا اور تاجروں سمیت جنگ، جیو اور دی نیوز سے وابستہ کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے سے خطاب میں تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمٰن نے کہا کہ میر شکیل کے خلاف 34 سال قبل کا کیس نکالا گیا۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبد اللطیف آفریدی نے بھی خطاب کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔