• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس محمد قاسم خان نے حلف اٹھا لیا،تقریب حلف برداری میں کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر، عدالت عالیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس محمد قاسم خان نے حلف اٹھا لیا


لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ،جسٹس محمد قاسم خان نے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ان سے حلف لیا ۔ جسٹس محمد قاسم خان لاہور ہائیکورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس ہیں۔گور نر ہاؤس لاہور میں تقر یب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،ڈاکٹر اختر ملک،حسنین بہادر دریشک ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب، لاہور ہائیکورٹ بار، پاکستان بار کونسل سمیت وکلاء تنظیموں کے نمائندگان بھی شر یک ہوئے ۔ حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کےلئے متعدد احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں. شرکاء کو مکمل سکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی.چیف جسٹس حلف برادری کے فوری بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تازہ ترین