• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب میں سیمینارز‘ورکشاپ ویگرتقریبات پر پابندی

کوئٹہ(اے پی پی)کوئٹہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے علاوہ سمینارز ،ورکشاپ ،پرہجوم پریس کانفرنس،تعزیتی ریفرنس سمیت دیگر تقریبات پر تا حکم ثانی پاپندی عائد کردی ہےکلب میں باہر سے آنے والے تمام مہمانوں پر پاپندی کے ساتھ نان ممبران ،جنرنلسٹ متعلقہ پریس کانفرنس کے کوریج کے بعدکوئٹہ پریس کلب میں نہیں ٹھر سکیں گے 4سے زائد افراد کو ساتھ لانے والے شخص کو پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ کے مطابق تمام ارکان سے گزارش کی گئی ہے کہ کلب کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور غیر ضروری طور پر کلب کے دیگر کمروں میں بیٹھنے سے گریز کریںاستقبالیہ کے ساتھ منسلک کمرے میں مہمانوں کے لانے اور نان ممبران کے بیٹھنے پر تا حکم ثانی پاپندی ہوگی تاہم ممبران اس پاپندی سے مستثنیٰ ہونگے اور اپنی صفائی کا خیال رکھیں گے جبکہ پریس کلب کے رہائشی کمروں میں بھی مہمان کو ٹھہرانے پر پاپندی ہوگی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے والے تمام افراد سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہاتھ صاف کرکے جائے اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام ممبرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پریس کانفرنس میں جانے سے قبل پریس کلب کے واش رومز میں صفائی کے لیے جو سہولیات فراہمی کی گئی ہے اس سے استفادہ کریں اور اپنے ہاتھ واش کرکے جائیں اسی طرح پریس کلب کے کمپیوٹرز رومز اور کارڈرومز کو استعمال کرنے والے ارکان بھی اپنی صفائی کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے باقاعدہ ہاتھ صاف کرکے جائیں۔
تازہ ترین