• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان احمد

 ساتھیو! یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ آج کے جدید دور میں کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول آسان بنا دیا ہے- لیکن اس کے باوجودآپ اب بھی بہت سے حقائق سے لاعلم ہوں گے۔ آیئے آپ کو چند ایسے ہی عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق کے بارے میں بتاتے ہیں۔ جو کہ آپ کی معلومات میں ضرور اضافے کا باعث بنے گا-

  • ’’کیوی ‘‘وہ واحد پرندہ ہے جو اپنے شکار کو سونگھ لیتا ہے-
  • انسانی ہڈیاں اسٹیل سے 5 گنا زائد مضبوط ہوتی ہیںلیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انہیں توڑا جاسکتا ہے-
  • دنیا کے سب سےبڑے جانور بلیو وہیل کا وزن 200 ٹن (1 لاکھ 81 ہزار کلوگرام) تک ہوتا ہے۔

اسی طرح اس بلیو وہیل کی زبان کا وزن ہاتھی کے وزن سے زیادہ ہوتا ہے- بلیو وہیل کی زبان کا وزن تقریباً 2.7 میٹرک ٹن ہوتا ہے-

  • آپ کو یہ تو معلوم ہوگا کہ الیگزینڈر گراہم بیل نے ٹیلیفون ایجاد کیا لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ وہ اپنی والدہ اور بیوی سے ٹیلیفون پر بات نہیں کرسکتے تھے کیونکہ وہ دونوں سماعت سے محروم تھیں-
  • کشش ثقل کے اثرات کی وجہ سے آپ کا وزن اس وقت تھوڑا کم ہوجاتا ہے جب چاند عین آپ کے سر کے اوپر آجاتا ہے-
  • چھ ٹانگو ں والے جانوروں میں لال بیگ کا شمار دنیا کے تیز ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے- یہ ایک میٹر کا فاصلہ صرف ایک سیکنڈ میں طے کر لیتا ہے-
  • صرف دوجانور ایسے ہیں جو اپنے سر کو موڑے بغیر پیچھے کی جانب دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- جن میں پہلا خرگوش اور دوسرا طوطا ہے-
  • اٹلی کا شہر وینس 118 چھوٹے سمندری جزیروں پر تعمیر کیا گیا ہے،جنہیں 400 پلوں کی مدد سے ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا ہے-
  • ایک بلیووہیل روزانہ 3 ٹن غذا کھا سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ بغیر کچھ کھائے 6 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے-
  • اگر گھنٹوں آپ کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گزارنے کے بعد سفید کاغذ کے کسی خالی ٹکڑے کو دیکھیں گے تو وہ آپ کو گلابی دکھائی دے گا-
تازہ ترین