• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں چار دن کی مندی رک گئی، 500 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں چار دن کی شدید گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا۔ پانچ ہزار پوائنٹس گرنے کے بعد 100 انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی شیئرز بازار میں چار روز سے جاری شدید گراوٹ کا سلسلہ جاری تھا جو جمعہ کورک گیا۔ 100 انڈیکس آج 537 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 667 پر بند ہوا ہے۔

آج بازار میں 24 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 47 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سو آٹھ ارب روپے بڑھ کر 5 ہزار 907 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین